تعطیلات ختم،سرکاری افسران وملازمین کی عید ملن پارٹیاں،حاضری نہ ہونے کے برابر

مظفرآباد (سیاست نیوز) عید کی تعطیلات ختم ہونے کے پہلے روز سرکاری دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔دفاتر میں آنے والے افسران واہلکاران بھی سارا دن عید ملتے ہوئے گزار کر گھروں کو واپس ہوگئے۔دارلحکومت میں مجموعی طور پر ٹریفک بھی کم رہی۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد گزشتہ روز پیر سے تمام سرکاری وغیر سرکاری دفاتر تو کھل گئے مگر سرکاری دفاتر میں کرونا ایس اوپیز کے تحت 50فیصد حاضری بھی نہ ہونے کے برابر رہی دفاتر میں آنے والے آفیسرز اوراہلکاران نے بھی سارا دن کام کے بجائے عید ملتے ہوئے گزارہ جبکہ وزراء بلاک میں ہر طرف ہوکا عالم رہا ہے۔

متعلقہ خبریں