لبریشن فرنٹ کا تیتری نوٹ کے قریب دھرنا جاری،درجنوں افراد گرفتار

راولاکوٹ(سیاست نیوز)بھارتی مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جے کے ایل ایف کے چیرمین صغیر خان کی اپیل پرتیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر دھرناچوتھے روز میں داخل ہوگیا صغیر خان اور NSF کے قائد توصیف خالق پولیس اور فورسز کی رکاوٹوں کے باوجودرات 02بجے کے بعدتیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پرپہنچے جہاں جے کے ایل ایف کے زونل صدر انصاراحمد خان کی قیادت میں جمعہ کی رات سے ہی سینکڑوں افراد کا دھرنا جاری ہے JKLFکے قائدین عبدالحمید خان عمر نذیر کشمیری، راجہ مظہراور شعیب خان، خواجہ خلیل کشمیری کو درجنوں ساتھیوں سمیت کراسنگ پوائنٹ کی طرف جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیاعمر نذیر پر پولیس کا وحشیانہ تشددراولاکوٹ میں اتوار کے روز گرفتاریوں کے خلا ف آزادی پسندوں کا احتجاجی مظاہرہ لیاقت حیات، یاسر ارشاداحسن اسحاق، محسن خان، صغیر خان کے فرزند علی صغیر اور دیگر کاپیر کے روز سے پُرتشدد تحریک اور 55کی P.Cتحریک دوبارہ زندہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ خبریں