اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹی ختم‘ ہائیر سکینڈری سکول میں پیریڈ کا دورانیہ 50 منٹ ہو گا

مظفرآباد(سیاست نیوز)محکمہ تعلیم اہم فیصلے امتحانی ڈیوٹیاں ختم سرکاری اساتذہ کا امتحانات میں ڈیوٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ۔امتحانی ڈیوٹیوں کیلئے یونیورسٹی سے فارغ نئے گریجویٹس اور بے روزگار افراد کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ۔این ٹی ایس کی طرح پرائیویٹ اداروں یا ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ۔ہائیر سیکنڈری سکولز کے پیریڈز 7 کرنے کا بھی فیصلہ۔ہر پیریڈ 50 منٹس دورانیے کا ہوگا۔روزانہ ایک پریکٹیکل کیلئے مختص۔بچوں کو امتحانات سے قبل فری نہیں کیا جائے گا۔ امتحانات کے دوران اساتذہ سکول میں رہ کر طلبہ کے سٹڈی میں مشکلات کو حل کریں گے۔فیصلے گورنمنٹ سکولز کا پرائیویٹ سکولز کے نتائج اور کارکردگی کے موازنے کے بنیاد پر کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں