مقبوضہ وادی سے 7 ہزار فوجی واپس بلانے کا فیصلہ

سرینگر(سیاست نیوز)بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے مقبوضہ کشمیر سے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی 72 کمپنیاں یعنی تقریبا سات ہزار فوجی واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک کمپنی میں 100 کے قریب اہلکار ہوتے ہیں۔ سی آر پی ایف کی چوبیس کمپنیوں، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، سی آئی ایس ایف اور ایس ایس بی میں سے ہر ایک کی بارہ کمپنیوں کو واپس لیا جائے گا۔ساوتھ ایشین وائرکے مطابق اس ماہ کے اوائل میں اس طرح کی تقریبا20 کمپنیاں واپس بلائی گئیں۔یہ فیصلہ منگل کو کشمیر کی صورتحال کا مکمل سکیورٹی جائزہ لینے کے بعد لیا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جموں و کشمیر سے متعلق اعلی سطحی جائزہ اجلاس میں ترقی یافتہ امور کے علاوہ نو تعمیر شدہ یونین علاقہ کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں