نواز شریف کی سالگرہ‘ آزادکشمیر میں تقریبات

مظفرآباد(سیاست نیوز)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں محمد نوازشریف کا یوم پیدائش، آزادکشمیربھرمیں تقریبات کا انعقاد، ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر میں کیک کاٹا گیا، اس موقع پر ملکی سلامتی، کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی، قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت اور نوازشریف کو خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں ندیم خالد پلہاجی، ملک بشیر، طارق بٹ، خواجہ اعجاز زرگر، فیصل رشید اعوان، اختشام قریشی، ارسلان میر، نعمان شیخ، خواجہ رشید، خورشید میر، احسان میر، نوید مغل سمیت کثیر تعداد میں لیگی کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نوازشریف کے سالگرہ کے کیک کاٹے گے، لیگی کارکنان نے چوہدری احسن منظور کو کیک کھلائے اور اس موقع پر ملکی سلامتی اور کشمیر کی آزادی سمیت نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعابھی کی گئی۔ چوہدری احسن منظور کاکہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح برصغیر کے عظیم لیڈر تھے، قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، کشمیر کی آزادی کیلئے آج بھی قربانیوں کی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے سیاسی جانشین کے طور پر میاں محمد نوازشریف نے ملک کو ترقی دینے اور خوشحال بنانے کیلئے بھرپور اقداما ت اٹھائے، نوازشریف نے آزادکشمیر میں میگا پراجیکٹس دیئے، اپنے دور اقتدار میں متعدد دورے کیئے کشمیریوں کیساتھ نوازشریف کی محبت لازوال ہے۔

متعلقہ خبریں