مظفرآباد پولیس نے قوم لوط کا پیروکار سرکاری مہمان بنا لیا،سنسنی خیز انکشافات

مظفرآباد(سیاست نیوز)تھانہ صدر نے گن پوائنٹ پر معصوم بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والا دھر لیا،ملزم کے قبضہ سے گن بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ملزم کی ہوس کا شکار 2بچے بھی سامنے آگئے جنہوں نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروالیا ہے۔جبکہ دیگر کی تلاش کے لیے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ملزم کے خلاف بدفعلی کی دفعات 12ZAاور ناجائز اسلحہ رکھنے پر 2الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ملزم بچوں کو بھلا پھسلا کربعد فعلی کرتا اور بعد میں گن دیکھا کر اگر کسی کو بتایا تو گولی ماردوں گا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے ایس ایچ او شجاع گیلانی اور ایڈیشنل ایس ایچ او وجاہت کاظمی کونو اور دس مئی کی درمیانی شب اطلاع ملی کہ گوجرہ میں کوئی لڑائی چل رہی ہے دونوں موقع پر پہنچے تو شہریوں نے علیان فرید کو پکڑ رکھاتھا وہ بچے سے بدفعلی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔جس پر پولیس نے اسے شہریوں سے بچاتے ہوئے تھانے منتقل کیا اس کی نشاندہی پر پولیس نے ایم پی فائیو گن بھی برآمد کرلی۔ملزم کی حوس کا نشانہ بننے والے 11سالہ اور دس سالہ دو بچوں نے بھی اپنے بیانات پولیس کو قلمبند کروالیے ہیں جبکہ صدر پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی ہے ملزم کئی بچوں کو اپنی حوس کا نشانہ بنادیا ہے۔ملزم علیان کی عمر 18سال یہ اور میٹرک کرنے کے بعد اوباش میں مشغول رہا اور کچھ کرتا رہا ہے۔ملزم سے تفصیلی تفتیش کررہے ہیں دیگر متاثرہ بچے سامنے آنے پر ان کے بیان بھی لیں گے۔کوشش ہے کہ ایسے ملزم کے خلاف سخت سے سخت کیس بناکر کوٹ میں فائل کریں تاکہ ایسے درندوں کو سبق حاصل ہوسکے۔

متعلقہ خبریں