ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا آج سے دوبارہ سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کا اعلان

مظفرآباد(سیاست نیوز)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر نے آج سے دوبارہ سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کا اعلان کردیا۔ چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت اقدا م اٹھایا جائے۔ گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزادکشمیرکے صدرڈاکٹر سید فہیم احمد گردیزی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عثمان محبوب اعوان نے مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کیساتھ چارٹر آف ڈیمانڈ کو لے کر ہماری بات چیت اور احتجا ج پچھلے دو سال سے چل رہا تھا لیکن جونہی آزادکشمیر میں کورونا ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی گئی تو ہم نے رضا کارانہ طور پر اپنا احتجاج موخر کرتے ہوئے عوام کیلئے خدمات سرانجام دینا شروع کردیں۔ اس وقت پورے پاکستان میں فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو مراعات‘ بونس تنخواہیں دی جارہی ہیں۔ لیکن آزادکشمیر میں ڈاکٹر ز کے مسائل جوں کے توں ہیں۔سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی بہت کم آسامیاں ہیں حکومت نے نے آسامیوں کی تخلیق پر پابند ی لگا رکھی ہے۔ حکومت پابندی فوری طور پر ختم کرتے ہوئے ڈاکٹرز کی آسامیاں تخلیق کرے۔مارچ سے لے کر جب تک کورونا ایمرجنسی کا خاتمہ نہیں ہو تا اس وقت تک بونس تنخواہیں دی جائیں۔ ہسپتالوں میں پی جیز‘ ایچ اوز‘ اور آر ایم اوز 100فیصد ڈیوٹیاں دیتے ہیں لیکن انہی کو محروم رکھا جار ہا ہے۔ آزادکشمیر کے ڈاکٹرز کی تنخواہیں سب سے کم ہیں۔ڈاکٹر ز کو پاکستان کے ڈاکٹرز کے برابر مراعات دی جائیں۔آئیسولیشن ہسپتال میں ڈاکٹرز کو معیاری قسم کے این 95ماسک مہیاکئے جائی

متعلقہ خبریں