استقبال ربیع الاول،ناموس رسالت کانفرنسز، ریلیاں، چراغاں کے انتظامات جاری

مظفرآباد(سیاست نیوز)جشن آمد رسولﷺ،اللہ ہی اللہ،مرحبا مرحبا آمد رسولﷺ مرحبا،عاشقان رسولﷺ ماہ ربیع الاول کے استقبال کے لیے پورے ایمانی جذبے جوش وولولے کے ساتھ منانے کے لیے سرگرم عمل،مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان وانجمن اساتذہ (رجسٹرڈ) پاکستان سمیت مختلف سنی العقیدہ مذہبی سیاسی سماجی وٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ ومیلادالنبیﷺ محافل حمد ونعت عزت رسولﷺ وحرمت رسولﷺ خاتم النبین تحفظ ناموس رسالت کانفرنسز،محافل،جلسے جلوس،میلاد،ریلیاں،مدارس،مساجد،سکولز،کالجز یونیورسٹیز میں حمد ونعت وتلاوت قرآن پاک کے کے مقابلہ جات منعقدہ کیے جانے کے انتظامات مکمل۔شہروں،دیہاتوں،بازاروں،گلی محلوں،عمارات کو سجانے کے لیے پروگرامات مرتب کیے جانے لگے۔پوسٹرز،بینرز،پینا فلیکس،سٹیکرز بنانے کے لیے آرڈر دیے جانے لگے،ریاستی دارالحکومت مظفرآباد اور اس کے مضافات وادی کوٹہل،کھاوڑہ،گڑھی دوپٹہ،گڑھی حبیب اللہ،برار کوٹ،وادی لیپہ،وادی نیلم،جہلم ویلی،ہٹیاں بالا،چکوٹھی،گجر بانڈی،کھلانہ،گوندی گراں،چھم،چکار،ڈنہ کی مساجد اور دیہی علاقوں میں بھی میلاد النبیﷺ کی رونقیں اور سجانے کا کام تیزی سے جاری۔اسی تسلسل کے حوالہ سے حسب روایات امسال بھی وادی لیسوا میں جشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش وجذبے سے منانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔سرزمین لیسوا میں جشن آمد رسولﷺ اللہ ہی اللہ کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔جشن آمد میلاد النبیﷺ کو حسب روایات امسال بھی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے گزشتہ روز جامع مسجد انوار مدینہ بٹنگی میں مرکزی جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام بزرگ استاد وراہنما مولانا محمد حنیف قاری منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی پیر میاں محمد بشیر نقشبندی خطیب جامع مسجد گوجرہ مظفرآباد تھے۔اجلاس میں جرنیل اہلسنت مولانا لطیف الرحمن،مولانا سعید چشتی،مولانا خبیرالحق رضوی،حافظ محمد رمضان،شیخ معراج خالد،صوبیدار(ر) محمد داؤدچوہدری،الطاف میر،چوہدری غلام مرتضیٰ،محمد ادریس چوہدری،محمد خاقان چوہدری،احمد مصری،مجاہد اہلسنت فروغ منشاء شیخ،ملک بشارت،حوالدار (ر) میر شکیل حسین،میر فدا حسین،بزرگ راہنما محمد محمود بٹ،ریٹائرڈ مدرس رفیق بٹ،ممتاز بٹ انقلابی سمیت دیگر غلامان مصطفیٰ نے شرکت کرکے مذہبی بیداری اور میلاد شریف سے والہانہ لگاؤ کا ثبوت دیا۔12روزہ میلاد شریف کے پروگرامات کو حتمی شکل د ے کر پوسٹر آویزاں کرنے کی منظوری دی گء

متعلقہ خبریں