وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ کار آزادکشمیر کے 7اضلاع تک بڑھا دیاگیا

مظفرآباد (سیاست نیوز)آزادکشمیر کے سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ امجد پرویز علی خان نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کا وسیلہ تعلیم پروگرام معاشرے کے پسماندہ طبقے کے بچوں کو پرائمری تعلیم کی سہولت فراہم کرتے ہوئے پائیدار ترقی کے اہداف کی تکمیل کرتا ہے۔قوم کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے۔ تعلیم کے ذریعے انسانی ترقی میں سرمایہ کاری سے بہتر ترقی اور خوشحالی کا کوئی دوسرا بہتر راستہ نہیں ہے۔ا ن خیالات کا اظہارانہوں نے ریجنل آفس بی آئی ایس پی مظفرآباد میں محکمہ تعلیم اوردیگر شراکتی اداروں کے مابین بی آئی ایس پی کے وسیلہ تعلیم پروگرام کے حوالے سے منعقدہ چھٹے ریجنل کوارڈنیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن ظہور احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن مردانہ سید ارشدحسین شاہ، این آر ایس پی کی جا نب سے سید واصف اقبال گردیزی اور فضائل بلوچ ریجنل کوارڈینیٹر این آر ایس پی،بی آئی ایس پی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر راجہ غضنفر علی خان،ڈپٹی ڈویژنل ڈائریکٹر را ولاکو ٹ سر دار ظاہر حسین، ڈپٹی ڈویژنل ڈائریکٹر میرپور راجہ محمد ایاز، ڈپٹی ڈویژنل ڈائریکٹر مظفرآباد سعید شال، ڈپٹی ڈائریکٹر خصوصی اقدام راجہ سجاد احمد، اور ریجنل میڈیا آفیسر واجد رفیق چوہدری ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری تعلیم اسکولزامجد پرویز علی خان نے کی۔سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ پرویز امجد علی خان نے آزادکشمیر کے پانچ اضلاع میں 49, 500غریب بچوں کے سکولوں میں انداراج اور تعلیم کی فراہمی کیلئے بی آئی ایس پی وسیلہ تعلیم پروگرام اور NRSP) (کی پوری ٹیم کی قابل قدر کاوشوں کی سراہاتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم آزادکشمیر اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گا۔

متعلقہ خبریں