راولاکوٹ،معاوضہ جات کی عدم ادائیگی، زلزلہ متاثرین کا احتجاجی دھرنا

راولاکوٹ (سیاست نیوز)سی ایم ایچ راولاکوٹ تا پی ڈی اے آفس راولاکوٹ روڈ، بلدیہ اڈا تا کھڑک روڈ اور راولاکوٹ شہر کی دیگر سڑکوں کے متاثرین زمین نے معاوضوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جمعرات کو بھی کمشنر پونچھ ڈوثیرن کے دفتر کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جاری رکھا بڑی تعداد میں متاثرین زمین نے علامتی بھوک ہڑتال کی اور دھرنا دیا۔ شرکاء دھرنا کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے حکومت، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی طرف سے ہمیں طفل تسلیوں پرٹرخایا جارہا ہے ہم نے اپنی قیمتی اراضی ان سڑکوں کیلے وقت کی لیکن ہمارے ساتھ زیادتی و ناانصافی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک معاوضوں کی ادائیگی نہ ہونے کی تمام تر ذمہ داری سیکرٹری سیرا پر عائد ہوتی ہے۔جن کے دفتر میں فنڈز کے حوالے سے کرپشن کی گئی اور متاثرین زمین کیلئے آنے والے فنڈز کو خرد برد کیاگیا شرکاء نے وزیر اعظم آزادکشمیر، چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ سیکرٹری سیرا کے دفتر میں ہونے والی کرپشن کا نوٹس لیاجائے اور متاثرین زمین کو فی الفور معاوضوں کی ادائیگی کی جائے۔ شرکاء دھرنا سے چیئرمین ایکشن کمیٹی غازی سردار ارشد خان، عبدالغفور، حاجی عبدالرحمن، نمبر دار اعجاز، سردار ظفر محمود اشرف، چوہدری چن زیب، سردار نعیم اشرف، حماد یوسف،سردار حمید افضل خان، محمد حنیف خان، سردار انور خان، محمد یعقوب خان، سجاد خان، زاہد شفیع، خالق شریف اور دیگر نے خطاب کیا

متعلقہ خبریں