ایک لیگی آپ کے ساتھ نہیں جائے گا،مشتاق،منہاس،سب مسلم کانفرنس میں آئیں گے،سردار،عتیق

راولپنڈی (سیاست نیوز) وزیراطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ سردار عتیق احمد خان نے خودمختار کشمیر کے نظریے کا کہہ کر اپنے آباء کی روحوں,نشان حیدر کا اعزاز پانے والوں دھرتی کے بہادر سپوتوں اور سبز ہلالی پرچم کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے لاکھوں کشمیری شہداء کی توہین کی ہے جس پر وہ فوری قوم سے معافی مانگیں – مسلم لیگ ن کا ایک بھی ایم ایل اے آپ کے ساتھ نہیں جائے گا۔پاکستان اور صرف پاکستان کشمیری عوام کا نصب العین ہے جس میں رتی برابر شک نہیں ہونا چاہیے۔پاک فوج نے جس پروفیشنل انداز میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اس پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی موجودگی میں نظریہ پاکستان کو کمزور کرنے کا کوئی تصور بھی نہ کرے۔کشمیر ہے ہی پاکستان یہاں کسی اورنظریے کی نہ کوئی۔وقعت ہے نہ عوام ایسے موقع پرستوں کو کامیاب ہونے دیں گے۔قائد پاکستان محمد نواز شریف کے نظریہ کے مطابق ہی مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں عوام کی بلا تخصیص خدمت کر رہی ہے۔مسلم کانفرنسں تین رکنی جماعت بن کر رہ گئی ہے یہ سردار عتیق صاحب کا ویژن ہے۔مسلم لیگ آزادکشمیر کے رکن قانون ساز اسمبلی و عہدیدار و کارکنان غیرت،جرات اور حمیت کا استعارہ ہیں جنہیں خریدنا تو دور کی بات کوئی ان سے بات کر کے ہی دیکھ لے اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کمیشن خوروں اور نکموں کا ناطقہ بند کر رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ اب ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔مسلم لیگ ن کام پر یقین رکھتی ہے اسکا ہر وزیر،ایم ایل اے اور دیگر ضلعی و تحصیل عہدیدار عوام کی خدمت کا عزم رکھتے ہوے آگے بڑھ رہے ہیں۔آج تک کشمیرہ عوام کو سردار عتیق صاحب کے نظریے کی سمجھ نہیں آئی،اقتدار انہیں اپنی ذات کیلیے چاہیے ہوتا ہے اور صرف اپنی پروجیکشن کا شوق ہے وہ اس کی آڑ میں نظریاتی پسماندگی ک شکار ہیں۔وزیراطلاعات نے ان خیالات کااظہار سردار عتیق احمد خان کے بیان کے جواب میں کیا۔راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہم حضرت قائداعظم محمد علی جناح اور حضرت علامہ محمداقبال کے تصور اور نظریات کے امین مسلم لیگ ن کے کارکن ہیں،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے سربراہ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ میاں نواز شریف اور زردار ی دونوں کے ٹائی ٹینک ڈوبنے والے ہیں فاروق حیدر کے اقتدار کا سورج بھی غروب ہوتے ہیں اسمبلی میں بیٹھے ہوئے لوگ واپس ریاستی جماعت کا حصہ بن جائیں گے ملک کے اندر اور باہر کی دنیا کو پتہ چل گیا کہ مسلح افواج پاکستان کیا صلاحیت رکھتی ہے غیر ریاستی جماعتوں نے اقتدار مفاد کی خاطر ریاستی تشخص کو بھی مجروح کیا اور تحریک آزادی کشمیر کو بھی کمزور کیا۔ مسلم کانفرنس ایک عدد ی اعتبار سے کم ہونے کے باوجود اسمبلی کے اندر اور باہر ریاست کے وقار کی علامت ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب آزاد خطے کے اندر ایک بار پھر مسلم کانفرنس کا دور ہوگا۔ جس طرح مودی کا بوریا بستریا گول ہونے والا ہے اسی طرح ن لیگ بھی آخری ہچکولے کھارہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران کو اقتدار سنبھالتے ہی معاشی آزمائشوں سے گزرنا پڑرہاہے مگر عمران خان کا مشکل وقت گزر گیا ہے اب پاکستان کے اندر خوشحالی آنے والی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم کانفرنس حلقہ کے صدر راجہ الیاس خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھتیجے یوتھ کے صدر زعفران کی وفات کے بعد تعزیت اور افسوس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے چار پانچ ماہ سے پاکستان کے اندر معاشی بحران سیاسی بحران اقتصادی بحران آزمائشوں اوررکاوٹوں سے حکومتوں کو گزرنا پڑرہاہے۔ مگر اب حالات سنبھل رہے ہیں اور پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن ہون شروع ہوگیاہے انھوں نے کہا کہ ریاستی و نظریاتی جماعت کو چھوڑ کر جانے والے اب پچھتاوے میں ہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں فاورق حیدر کو حادثاتی طور پر اقتدار تو مل گیا مگر انھوں نے تمام ادار ے تبا ہ کر دیے حکومتی نظام چلانے انتظامی امور کو بحال رکھنے میں وہ ناکام ہو چکے ہیں حکومت کی کہیں بھی کوئی اتھارٹی نظر نہیں آرہی۔

متعلقہ خبریں